بیگم کلثوم نواز لندن میں انتقال کرگئیں

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہو گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بھابھی اور میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اب ہم میں نہیں رہیں، اناللہ واناالیہ راجعون، اللہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے، میت لینے کے لیے ہم لندن جائیں گے جو پہلی دستیاب پرواز سے پاکستان منتقل کی جائے گی۔