‘پاکستان قائد اعظم کے وژن سے ہٹ گیا،چیف جسٹس

اسلام آباد::چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے پاکستان قائد اعظم کے وژن سے ہٹ گیا ہے، معاشرے میں نا انصافی اور بری حکمرانی قائم ہے، قانون کی حکمرانی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے نئے عدالتی سال کی فل کورٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئے عدالتی سال میں ہمیں اہداف بلند رکھنے ہیں، گذشتہ سال کئی قومی اور انسانی نوعیت کے مقدمات سنے گئے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا کام ڈیمز کی تعمیر پر حکومتی توجہ دلانا تھا، عوام کے پر جوش ردعمل پر شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرتی ہے، ہمیں فراہمی انصاف کیلئے نظام کی خرابیوں کو دور کرنا ہوگا، 37 ہزار زیر التوا مقدمات میں سے 19 ہزار کے فیصلے کر دیئے۔