عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ اقتصادی مشاورتی کونسل سے مستعفی

اسلام آباد: وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے عاطف میاں کو نکالنے پر عاصم خواجہ مستعفی ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی) سے استعفیٰ دے دیا ہے اور یہ فیصلہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔

عاصم اعجاز خواجہ نے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سے اس اقدام کا جواز پیش نہیں کرسکتا جہاں ایسی اقدار پر سمجھوتہ کیا جائے وہاں کام کرنا ممکن نہیں، اللہ ہمیں معاف کرے میری اور ہم سب کی مدد فرمائے جب کہ ملک کی مدد کے لیے ہمیشہ تیارہوں، پاکستان پائندہ باد۔