وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔