وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ

راولپنڈی: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاک فوج کے صدر دفتر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں وزیراعظم کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ پیر کو وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی وہ ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی تھی۔