مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے 2 کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فورسزنے ضلع باندی پورہ کےعلاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوکشمیریوں کوشہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورس اشتعال انگیزی اوربربریت کا مظاہرہ کرنے میں دن بدن آگے بڑھ رہی ہے اوراب ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ کےعلاقے حاجن کا محاصرہ کرتے ہوئے دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں احتجاج جاری ہے اورمختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، نہتے مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوجیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال جاری ہے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔