شہریار آفریدی کو وزیرمملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو وزیرمملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو وزیرمملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے این اے 32 کوہاٹ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔