جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہر طرح کے پروٹوکول پر پابندی عائد

کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہرطرح کے پروٹوکول پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ثناء اللہ ابڑو کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈنگ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ فضائی مسافروں کے سامان کی وضع کردہ طریقہ کارکے مطابق جانچ پڑتال کی جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی مسافر کو کوئی پروٹوکول نہ دیا جائے۔

جناح ایئرپورٹ پر تعینات تمام کسٹمز کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کریں، خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔