خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان

پشاور:: پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا۔

عاطف خان سینئر وزیر ہوں گے۔ شہرام تراکئی لوکل گورنمنٹ کے وزیر جبکہ تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ ہوں گے۔ محمد اشتیاق جنگلات کے وزیر ہوں گے۔ قلندر خان کو وزارت فوڈ دی گئی ہے۔

شکیل خان ریونیو کے وزیر ہوں گے۔ محب اللہ کو وزارت زراعت دی گئی ہے۔ امجد علی کو منرل ڈویلپمنٹ کی وزارت دے دی گئی۔ ضیا اللہ بنگش وزیرِاعلیٰ کے مشیر ہوں گے۔

سلطان محمد خان کو وزیر قانون بنا دیا گیا۔ ہشام انعام اللہ وزیرِ صحت ہوں گے۔ کامران بنگش وزیر آئی ٹی ہوں گے۔ عبدالکریم وزیرِاعلیٰ کے مشیر برائے صنعت ہوں گے۔ شاہ محمد خان ٹرانسپورٹ پر وزیرِاعلیٰ کے خصوصی مشیر ہوں گے۔