انور مجید اور عبدالغنی کا جسمانی ریمانڈ ختم

کراچی: اربوں کی منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور عبدالغنی مجید کا جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا، دونوں کو آج بینکنگ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، انور مجید اور عبدالغنی مجید سے مزید تفتیش جاری ہے۔ بینکنگ کورٹ کے جج کی رخصت کے باعث ملزمان کو لنک جج کے روبرو پیش کیا جائے گا، سیشن جج جنوبی ملزمان کے ریمانڈ سے متعلق کارروائی کریں گے۔