پاک بحریہ کا کراچی ھاربر میں ریسکیو آپریشن

کراچی:پاک بحریہ کا کراچی ھاربر میں ریسکیو آپریشن، کشتی پر سوار 22 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ تھا۔

پاک بحریہ نے کراچی ھاربر میں ریسکیو آپریشن کر کے متعدد افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمید شاہ بخاری نامی کشتی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ کشتی پر سوار 22 افراد کے ڈوبنے کا خدشہ تھا۔ پاک بحریہ نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے بہت سے افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے۔