مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس،حکومت سازی پرمشاورت

لاہور: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے اجلاس ہوا جس میں میں مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا جبکہ اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی وفد کی قیادت شہباز شریف جبکہ پیپلز پارٹی وفد کی قیادت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کی۔ ملاقات میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور خورشید شاہ نے بھی شرکت کی۔