بھارتی ہائی کمشنر کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے عمران خان سے خصوصی ملاقات میں انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اپنی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا ہے۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے عمران خان سے خصوصی ملاقات میں انھیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، اپنی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور انڈین کرکٹرز کا دستخط شدہ بلا عمران خان کو تحفہ دیا۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ عمران خان سے ملاقات کیلئے خصوصی طور پر ان کی رہائشگاہ گالہ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور دیگر ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجے بساریہ نے کہا کہ انڈین وزیرِاعظم نریندر مودی کے عمران خان کو ٹیلی فون سے دو طرفہ تعلقات سے متعلق بھارت میں نئی امید جاگی ہے۔