بجلی چوری کیخلاف مذہبی سکالرز سے فتویٰ لینے کی تجویز

اسلام آباد:سینیٹ کمیٹی نے بجلی چوری کیخلاف مذہبی سکالرز سے فتویٰ لینے کی تجویز دے دی۔ فتویٰ نشر کرنے والی مساجد کو ہر ماہ 400 یونٹ مفت دئیے جائیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے مطابق پاور ڈویژن بجلی چوری کی روک تھام کے لیے مذہبی سکالرز سے مدد لے گا۔ فتوے کے ذریعے شریعت کی روشنی میں بجلی چوری کے روزمرہ زندگی پر منفی اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

کمیٹی نے تجویز کیا کہ وفاقی حکومت 80 فیصد سے زائد نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر سبسڈی دے، نقصانات والے فیڈرز پر سبسڈی زکوة یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فراہم کی جائے۔