سونے کی فی تولہ قیمت 55100 روپے کی سطح پر مستحکم

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1214 ڈالر ہوگئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1214 ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 55 ہزار 100 روپے رہی جبکہ 86 روپے کی کمی کیساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 47 ہزار 239 روپے ہوگئی