فریال تالپورنے ایف آئی اے کےعبوری چالان کوچیلنج کردیا

کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کوچیلنج کردیا۔

فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے عبوری چالان کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیارکیا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آرمیں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں، چالان میں فریال تالپور کا کردار واضح نہیں اور الزامات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ انہوں نے کسی سے کمیشن لیا ہو یا کوئی بدعنوانی کی ہو، ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرکے کارروائی جاری کی جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکو مفرور ملزم قرار دیا ہے۔