منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور مفرور ملزم قرار

کراچی: منی لانڈرنگ کیس، کراچی کی عدالت میں حسین لوائی اور دیگر کے خلاف مقدمے کا چالان پیش، آصف زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے دیا گیا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کا کیس، کراچی میں سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور حسین لوائی سمیت 20 افراد کو مفرور قرار دے دیا۔ مفرور افراد کی فہرست میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن کا نام 19ویں اور 20 ویں نمبر پر ہے۔ حسین لوائی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین ہیں اور آصف علی زرداری کے قریبی دوست ہیں ان سمیت 20 ملزمان پر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔