ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ کا مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ نے مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دباؤ پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پرزور دیا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے عسکری قوت میں اضافہ کرکے نیٹو میشن میں معاونت کے لیے مزید فوجی بھیجیں۔