پشاور میں اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا

پشاور میں اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ہارون بلور سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

دھماکا پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران ہوا۔ دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا، ہارون بلور تقریب کے مہمان خصوصی تھے ان کے پہنچنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا ہے۔