الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، نواز شریف

لندن: سابق وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا اس پرعمل نہ کیا جائے، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں جو کہا اس پرعمل نہ کیا جائے، الیکشن میں کسی ادارے کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ الیکشن کو پہلے ہی ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے لہذا الیکشن کے انتظامات الیکشن کمیشن خود اپنے ہاتھ میں لے۔