نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

اسلام آباد: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کردی، پیٹرول 4 روپے 26 فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 37 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 54 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 95 روپے 24 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 112 روپے 94 پیسے، مٹی کا تیل 83 روپے 96 پیسےاور لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 75 روپے 37 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔