اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے انٹرپول کے ذریعے اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب جلد ہی متعلقہ فورم پر انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی درخواست دائر کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کے دونوں صاحبزادے ایون فیلڈز سمیت تین ریفرنسز میں شریک ملزم ہیں۔ ایوان فیلڈز کے حتمی دلائل جاری ہیں۔ توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں فیصلہ آ جائے گا۔ ادھر سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔