سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

جدہ: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا وہاں عیدالفطر کل جمعہ کو ہوگی۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاسز منعقد ہوئے۔

شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد کل بروز جمعتہ المبارک کو یکم شوال المکرم ہوگی اور عرب ممالک میں عید الفطر منائی جائے گی۔