خود کو معاف کرنے کا حق رکھتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے الزامات پر کہا ہے کہ وہ خود کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی انتخابات میں مداخلت سے متعلق تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ مختلف قانونی ماہرین کے مطابق میں کسی بھی جرم میں خود کو معاف کرنے کا آئیںی حق رکھتا ہوں لیکن میں ایسا کیوں کروں گا جب میں نے کچھ غلط نہیں کیا؟