وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ و دفاع خرم دستگیر کے علاوہ دیگر وزراء بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات زیر غور آئے۔ شرکا فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی آراء اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا۔