کیوبا میں مسافر بردار طیارہ گر کرتباہ، 104 افراد سوار

ہوانا: کیوبا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 104 افراد سوار تھے۔

کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شہر ہوانا کے جوزمارتی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 نے پرواز کی اور کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا نتیجے میں بڑی تعداد میں مسافروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے جب کہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔