ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی نتیجے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔

سی این این کے مطابق واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی درجنوں گاڑیوں اور تین ہیلی کاپٹرز نے اسکول کو گھیر لیا جب کہ امدادی ادارے بھی پہنچے بعدازاں لاشوں اور زخمیوں کی منتقلی شروع کردی۔

حکام کے مطابق فائرنگ ہوتے ہی لڑکوں نے کلاس سے باہر دوڑ لگادی اور الارم بجادیا جس پر پورے اسکول سے طلبا اور اساتذہ جان بچا کر باہر کی جانب بھاگ نکلے۔ بعدازاں پولیس نے باہر آنے والے تمام طلبا کو اسکول کے باہر جمع کرکے ان کے بیگ چیک کیے .