سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 14 مئی سے ہوں گی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے نئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس بار موسمِ گرما کی تعطیلات کے نئے شیڈول کی منظوری دی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس بار سرکاری اور نجی اسکولز میں موسمِ گرما کی تعطیلات 14 مئی تا 16 جولائی ہوں گی جب کہ شیڈول میں تبدیلی رمضان المبارک اور گرمی کی شدت کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔