عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، شہباز شریف کا ٹویٹ

لاہور: وزیر خارجہ اور ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کے صدر نے لکھا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ خواجہ آصف صاحب کو سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ صاحب پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔