بلاول کا عمران خان کوایک بارپھر کراچی آکرالیکشن لڑنے کا چیلنج

کراچی: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو کراچی آکر الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے ہم سب حساب لیں گے اور 2018 کے انتخابات میں ہم ماضی کا تمام حساب برابر کردیں گے۔ ہمارے کارکن دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے، عبداللہ مراد بلوچ آمریت کے دنوں میں شہید کئے گئے تھے، ضیاء الحق کے دورمیں بھی ہمارے کارکنان شہید کئے گئے تھے، ہم ایک اوربانی متحدہ نہیں چاہتے، ہم عوام کے مسائل حل کریں گے، پیپلزپارٹی کو کراچی سے کامیاب کرکے دکھائیں گے جب کہ عمران خان کو چیلنج دیتا ہوں کہ کراچی آکرالیکشن لڑیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاناما کے فیصلے پر کہا تھا کہ اداروں میں ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیئے، سینیٹ کے الیکشن میرٹ پرہوئے۔(ن) لیگ کے نامزد کردہ سینیٹ امیدوار امیر تھے جب کہ پیپلزپارٹی نے غریب اور نظریاتی کارکنوں کو نامزد کیا تھا۔ اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیر امیدوار کیوں ہار گئے۔