لسبیلہ میں ٹرک اور بس میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق

کراچی:لسبیلہ میں بس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آر سی ڈی شاہراہ کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔