52 نشستیں، 135 اُمیدوار، سینیٹ انتخابات کا میدان کل سجے گا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 52 نشستوں کے لئے سینیٹ انتخابات کا میدان کل سجے گا ، پنجاب ، سندھ کی 12،12، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی 11،11سیٹوں پر مقابلہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے اُمیدوار آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کے لئے 2 نشستوں پر 5 امیدواران، پنجاب کی 12 نشستوں پر 20 امیدواران ، سندھ کی 12 نشستوں پر 33 امیدواران، خیبر پختونخواہ کی 11 نشستوں کے لئے 26 امیدواران ، بلوچستان کی 11 نشستوں کے لئے 23 امیدواران اور فاٹا کی 4 نشستوں کے لئے 24 امیدواران مقابلے میں ہیں۔ پنجاب کے لئے 1600 بیلٹ پیپر، سندھ کے لئے 800 ، خیبر پختونخواہ کے لئے 600 ، بلوچستان کے لئے 300 ، اسلام آبا کے لئے 800 او فاٹا ک لئے 20 بیلٹ پیرز کی چھپائی کا کام مکمل ہوگیا ہے اور متعلقہ ریٹرنگ آفیسرز کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔