کراچی: سی ویو میں ٹریفک حادثہ، رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا بیٹا جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) سی ویو پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں گاڑی الٹنے کے باعث رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا اکلوتا جاں بحق جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا۔

تیز رفتاری نے ایک اور جان لے لی، سی ویو پر ٹریفک حادثے میں رکن سندھ اسمبلی روبینہ قائم خانی کا 16 سالہ اکلوتا بیٹا حمزہ قائم خانی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں حمزہ کا ایک ساتھی بھی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ٹریفک ساوتھ اعجاز شیخ کے مطابق گاڑی ٹائر میں فالٹ آنے کے باعث الٹی، ان کا کہنا تھا کہ اور سپیڈنگ کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں، حادثے کے باعث گاڑی کا ٹائر الگ ہو گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سابق صدر آصف زرداری اور چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔