رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کرنے والا جج برطرف

اسلام آباد: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں رشوت لے کر شعیب شیخ کو بری کرنے والا جج برطرف، معطل ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ راجہ جواد حسن عباس نے پرویز القادر کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سابق ایڈیشل سیشن جج نے ایگزیکٹ کیس میں 50 لاکھ روپے رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا۔ یاد رہے کہ پرویز القادر میمن نے رشوت لے کر ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو شعیب شیخ کو بری کیا تھا۔ پرویز القادر میمن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے سامنے رشوت لینے کا اعتراف کیا تھا۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کو شوکاز نوٹس دے کر معاملے کی انکوائری کی۔