نریندر مودی نے عرب امارات میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بو ظہبی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں پہلے سوامی نارائن مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان نے بھی شرکت کی۔

مودی نے مندر کے لیے زمین عطیہ کرنے پر ولی عہد محمد بن زاید النہیان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ مندر کے پنڈتوں نے نریندر مودی اور محمد بن زاید النہیان کو ہندو مذہب کا لٹریچر بھی پیش کیا۔