کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیکریٹری گرفتار

کراچی: کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سیکریٹری ایوب قریشی کراچی میں گرفتار، ثناء اللہ زہری کو ماہانہ 68 کروڑ روپے دینے کے حوالے سے پوچھ گچھ۔

تحریک عدم اعتماد سے پریشان وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ایک اور امتحان کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق، ایوب قریشی کو کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ایوب قریشی سے رشوت کی رقم مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ کو دینے اور اس کی غیرقانونی سرگرمیوں اور غیرقانونی اثاثوں کی تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایوب قریشی پر دبئی اور دیگر ممالک میں اثاثے بنانے کا الزام ہے جبکہ اس کے گھر سے تحقیقاتی اداروں نے کروڑوں روپے برآمد بھی کئے ہیں۔