سیاسی ہلچل اوراتحادسے کوئی فرق نہیں پڑتا،وزیراعلیٰ

کراچی پاک سرزمین اور متحدہ کے اشتراک پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سیاسی ہلچل اور اتحاد سے پی پی پی کو کوئی فرق نہیں پڑتاکراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز کی سیاسی ہلچل اور اتحاد سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کی جماعت کا جب نام فائنل ہوگا،اس کے بعد بات کریں گے۔مراد علی شاہ نے متحدہ اور پاک سرزمین پارٹی کو وسوسے کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ دونوں پارٹیاں موجود ہیں یا نہیں۔اس موقع پر شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مشہور گانے کے بول دہرائے کہ کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا۔۔۔