کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی ، ہیٹ اسٹروک کا خدشہ

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کے روز درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند ہوجائیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا اور پارہ 40 ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے جس سے شہر میں ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔ کراچی میں گرمی کا یہ سلسلہ اتوار سے جمعے کے روز تک رہنے کا امکان ہے تاہم 14 اکتوبر سے درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔