جی ایچ کیو میں ’یوم دفاع‘ کی خصوصی تقریب

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ’یوم دفاع‘ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی خصوصی تقریب جاری ہے۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بھی شریک ہیں۔

دیگر وفاقی وزراء، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفرالحق بھی تقریب میں شریک ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ، ایئر چیف، نیول چیف، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف، جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی اور دیگر ممتاز شخصیات بھی تقریب میں شریک ہیں۔

خصوصی تقریب پہلے حصے میں پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت جبکہ دوسرے حصے میں شہداء کی داستان پیش کی گئی۔