حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 2 روپےاضافے کے بعد 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔