ہاکس بے پر سعودی قونصلیٹ کے افسر کے 3 بیٹے ڈوب کر ہلاک

کراچی: ہاکس بے پر سعودی عرب سے آئے 3 نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر 3 نوجوان ڈوب گئے، واقعے کے بعد ایدھی کی ریسکیو ٹیم نے 2 کو زندہ بچا لیا جنہیں مرشد اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے جب کہ کچھ گھنٹوں بعد تیسرے شخص کی بھی لاش نکال لی گئی، تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 3 نوجوان سعودی قونصل خانے کے اعلیٰ افسر کے بیٹے بتائے جاتے ہیں جو چھٹیاں منانے کراچی آئے تھے تاہم اس حوالے سے سعودی قونصلیٹ کی جانب سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔