کراچی کے قریب جال میں پھنسی ننھی وہیل شارک آزاد کردی گئی

کراچی: چرنا آئی لینڈ کے شمال مشرق میں مقامی ماہی گیر کے جال میں پھنس جانے والی نومولود وہیل شارک کو رہا کردیا گیا ہے۔

ایک نجی اخبار کے مطابق بلوچستان کے چرنا آئی لینڈ کے شمال مشرق میں 2 کلومیٹر دوری پر مقامی ماہی گیروں کے جال میں پھنس جانے والی وہیل شارک کو بحفاظت آزاد کردیا گیا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی ماہی گیر علی اکبر کے جال میں پھنسنے والی نومولود وہیل شارک کی لمبائی ساڑھے 7 فٹ تھی جسے بحفاظت رہا کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اکثر جال میں پھنس جانے والی وہیل رہائی کے عمل میں مرجاتی ہیں تاہم ماہی گیروں کی تربیت کے بعد اب جال میں پھنسی نایاب مچھلیوں کو پانی میں واپس چھوڑ دیا جاتا ہے جو بہترین تربیت کی مرہون منت ہے۔