کوئٹہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: پشین اسٹاپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ میں پشن اسٹاپ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا ایک کار میں ہوا جس کے بعد علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔

اسپتال ذرائع کے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد کے جاں بحق اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ذرائع کے مطابق 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔