سندھ میں نیب قوانین کا اطلاق ختم، نوٹی فکیشن جاری

کراچی: محکمہ قانون سندھ نے صوبے میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کرنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ بھر میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کردیا گیا ہے جب کہ محکمہ قانون کی جانب سے آرڈیننس ختم کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیرقانون سندھ ضیاالنجار کے کہنا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل پر دوسری مرتبہ دستخط نہیں کئے تاہم اسمبلی نے نئے ایکٹ کی چھپائی کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ نئے قانون کے تحت نیب صوبے کے ماتحت اداروں میں کارروائی کے استحقاق نہیں رکھے گا اور نیب کے تحت کی جانے والی کارروائیاں، تحقیقات اور تفتیش سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گی۔