کراچی: فائرنگ سے ایک ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی:لاہور میں دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے چند گھنٹے بعد ہی کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فرائض کی انجام دہی کے دوران نشانہ بنایا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گڈاپ چوہدری سیف اللہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ٹریفک وارڈنز پر پیراڈائس بیکری کے قریب حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے دونوں اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک ٹریفک وارڈن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ایمبولینس کے پہنچنے میں تاخیر کے باعث رکشے میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار نے حملہ کرنے والے دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔