کراچی میں بینک ڈکیتی ، ڈاکو30 لاکھ روپے لوٹ کرفرار

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک 2 میں ڈاکو نجی بینک سے 30 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 میں ڈاکوؤں نے پہلے نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو قابو کیا اورپھرعملے کو یرغمال بناکربینک میں موجود 30 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کرفرارہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرنے کے بعد سیکیورٹی گارڈز سمیت عملے سے پوچھ گچھ شروع کردی۔