بھارتی ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک

ئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست بہار میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ریاست کے مختلف حصوں علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

آسمانی بجلی گرنے کے واقعات روہتاس، وشالی، بھوج پور، بکسر اور سمستی پور میں ہوئے ہیں تاہم سب سے زیادہ ہلاکتیں روہتاس میں ہوئی ہیں۔ مقامی حکومت نے ہلاک ہونے والے افراد کے لیے فی کس چار لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بہار کا شمار ریاست کی پسماندہ ترین ریاستوں میں ہوتا ہے اور ریاست کے اکثریت انتہائی غربت کا شکار ہے۔