ضمنی الیکشن،پی ایس 114 سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا

کراچی: حلقہ پی ایس 114 سیاست کا گڑھ بن گیا۔ ضمنی انتخاب کیلئے آج انتخابی مہم کا آخری روز ہے۔ اہم جماعتوں کی قیادت نے حلقے کا رخ کر لیا۔ چنیسر گوٹھ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہو گا۔ بلاول بھٹو پی پی امیدوار سعید غنی کی مہم کیلئے جلسے سے خطاب کرینگے۔ ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستارمنظورکالونی میں جلسے میں ساتھیوں کا لہو گرمائیں گے۔ جماعت اسلامی بھی گجر چوک منظور کالونی میں جلسہ کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان خطاب کرینگے۔ پی ٹی آئی امیدوار کی الیکشن کمپین کیلئے شیخ رشید بھی شہرقائد آ گئے ہیں۔ ریلی اور دیگر سرگرمیوں کی قیادت کرینگے۔ حلقے میں گہما گہمی اپنی جگہ لیکن علاقہ مکین کہتے ہیں کہ جنہوں نے کبھی آ کر علاقے کی خبر نہ لی وہ آج آ کر بڑے بڑے وعدے کر رہے ہیں۔ ضمنی انتخاب کا حلقہ پی ایس 114 محمود آباد، منظورکالونی، اختر کالونی، چنیسر گوٹھ، کشمیر کالونی سمیت متعدد آبادیوں پر مشتمل ہے جہاں مسائل کے انبار ہیں۔