بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام

کوئٹہ : بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، ایف سی نے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے ، برآمد اسلحے میں ایس ایم جی ، پسٹل ، دستی بم اور بارودی مواد شامل ہے ۔

ایف سی سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا جس میں دستی بم اور بارودی مواد بھی شامل ہے۔