پی آئی اے نے کوالالمپورکے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا

کراچی:قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کوالالمپور کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے،پی آئی اے حکام کے مطابق ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی،یہ پروازیں کراچی،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور سے چلائی جائیں گی ،پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازیں یکم جولائی سے ہفتہ ،اتوار ،منگل اور جمعرات کے روز روانہ ہوا کریں گی۔